پاکستان
16 جنوری ، 2012

حکومتی اتحادیوں کا تاریخ بدلنے اور سول حکمرانی یقینی بنانے کا عزم

حکومتی اتحادیوں کا تاریخ بدلنے اور سول حکمرانی یقینی بنانے کا عزم

اسلام آباد … حکومت کی اتحادی جماعتوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ تاریخ بدلیں گے اور سول حکمرانی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں نے حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ تاریخ بدلیں گے اور سول حکمرانی یقینی بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے یقین دلایا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ میں قرار داد کی حمایت کرے گی، حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے اچھے برے حالات میں حکومت کے ساتھ ہیں تاہم انہوں نے حکومت سے کہا کہ ایم کیو ایم کامشورہ یہی ہے کہ کسی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کیا جائے۔

مزید خبریں :