Time 19 دسمبر ، 2023
کھیل

حکومت کا پرتھ ٹیسٹ کی نشریات کے دوران جوا کمپنیوں کے ورچوئل اشتہارات کا نوٹس

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز میں جوئے کی کمپنیوں کے  ورچوئل اشتہارات کا نوٹس لےلیا۔

منسٹری آف  انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ نے  پرتھ ٹیسٹ میں سیروگیٹ  ورچوئل ایڈورٹائزنگ کا نوٹس لیا ہے، اس حوالے  سے آج نوٹس بھی جاری ہوا ہے، نوٹس پی سی بی، پی ٹی وی اور  پیمرا سمیت کئی اداروں کو جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان میں سیروگیٹ ایڈورٹائزنگ اور جوئے کی کمپنیوں پر پابندی ہے۔

پرتھ ٹیسٹ میں میدان میں کوئی اشتہار چھپا ہوا نہیں تھا  تاہم پاکستان میں سرکاری ٹی وی پر میچ کی نشریات میں  جوئےکی کمپنیوں کے اشتہار نظر آئے۔

اس ٹیکنالوجی کو ورچوئل ایڈورٹائزنگ کہا جاتا ہے جس میں سافٹ ویئر کی مدد سے اشتہار لگاتے ہیں، پرتھ ٹیسٹ کے دوران بھی ایسا ہی کیا گیا جس کا نوٹس لے لیا گیا ہے۔

منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس میں پی ٹی وی اور کرکٹ بورڈ کو  سختی سے پابندی پر عمل کرنے کی تاکیدکی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی پابندی کی باوجود ٹی وی پر بیٹنگ کمپنیز کے لوگو کیوں آن ائیر گئے، اس معاملے کی تحقیقات کرکے  ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

مزید خبریں :