پاکستان
19 جنوری ، 2013

مرحوم تفتیشی افسر کا ڈی جی نیب کو خط جیو نیوز کو موصول

مرحوم تفتیشی افسر کا ڈی جی نیب کو خط جیو نیوز کو موصول

کراچی…رینٹل پاور کیس کے مرحوم تفتیش افسر کامران فیصل نے گزشتہ سال 13 نومبر کو ڈی جی نیب راولپنڈی کو خط لکھ کر استدعا کی تھی کہ ان سے اس کیس کی تفتیش واپس لے کر کسی سینئر افسر کے سپرد کر دی جائے کیوں کہ انہوں نے اپنی پوری مدت ملازمت میں رینٹل پاور جیسا کوئی میگا کیس نہیں نمٹایا۔ جیونیوز نے سرکاری ذرائع سے کامران فیصل کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل نیب راول پنڈی کو لکھا گیا خط حاصل کر لیا ہے۔ اس خط میں کامران فیصل نے ڈی جی نیب سے استدعا کی تھی کہ وہ رینٹل پاورکیس مناسب طریقے سے حل کرنے سے قاصر ہیں، ان سے تفتیش واپس لے کر کسی سینئر افسر کو دے دی جائے۔ کامران فیصل نے اپنے خط میں کہا تھا کہ وہ ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹرز کو بھی یہ استدعا کرچکے ہیں۔ کامران فیصل نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیاتھاکہ وہ رینٹل پاور جیسا میگا کیس نمٹانے سے قاصر ہیں، نیب میں ایک ماہ کا بنیادی کورس کر رکھا ہے اور چھ سال کی مدت ملازمت میں ساڑھے چارسال کا تجربہ آئی ٹی اور مانیٹرنگ سیل کا ہے۔ کامران فیصل کا موقف تھاکہ انہوں نے صرف ناجائزاثاثوں سے متعلق چند انفرادی کیسز نمٹائے ہیں، رینٹل پاور کیس کی تفتیش واپس لے کر انہیں کچھ سادہ کیسز دیئے جائیں۔

مزید خبریں :