پاکستان
19 جنوری ، 2013

سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی…ملک کے بعض بالائی علاقوں میں بارش کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ اگلے دو روز کے دوران سندھ اور بلوچستان میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مالاکنڈ، ہزارہ، راول پنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔ ہفتے کے روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سر د اور خشک رہے گا، کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدر آباد ڈویژن میں سردی کی شدت بڑھنے کی توقع ہے۔ قلات منفی 13 ڈگری کے ساتھ سرد ترین مقام رہا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11، اسکردو منفی 5، مری منفی 3، کراچی 9، لاہور 6، پشاور 4 اور اسلام آباد میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

مزید خبریں :