پاکستان
Time 21 دسمبر ، 2023

اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈرائیور لائسنس چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو
اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈرائیور لائسنس چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے داخلی و خارجی راستوں پر ڈرائیونگ لائسنس چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لائسنس نہ ہونے پر اسلام آباد میں گاڑی داخل یا چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس کے مطابق لائسنس نہ ہونے پر نجی یا سرکاری گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے چیف پولیس آفیسر سیف سٹی پولیس سمیت تعلیمی اداروں کو بھی خطوط ارسال کر دیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ لائسنس چیکنگ کیلئے چوک چوراہوں پر اہلکاربھی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایس ایس پی سرفراز ورک نے ٹریفک زون انچارج افسران کو اس حوالے سے عملدرآمد کا حکم بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں :