پاکستان
02 نومبر ، 2015

کراچی:بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

کراچی:بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

کراچی........کراچی میں گاڑیاں چلانے والے ہوجائیں ہوشیار۔ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں اب جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ ٹریفک پولیس اہلکار آج سے شہر بھر میں لائسنس کی تصدیق کے لیے کارروائی شروع کررہے ہیں۔

کراچی کے رہائشیوں کے لئے لائسنس بنانے کی مہلت ہوئی ختم ۔ آپ کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تو جلدی سے بنالیں ورنہ گاڑی چلانے کا خطرہ مول نہ لیں۔ کیونکہ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں گرفتاریاں بھی ہوں گی اور جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔

ٹریفک پولیس آج سے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کا عمل شروع کررہی ہے۔ گاڑیوں کے لائسنس کی جانچ پڑتال کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 600 سے زیادہ موبائل فون سمز فراہم کردی گئی ہیں۔ موبائل سم سے ڈرائیونگ لائسنس کے اصل یا جعلی ہونے کی تصدیق ہوسکے گی۔

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک افسران کی سربراہی میں ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ پڑتال کاغذات دیکھ کر کی جاتی تھی۔

مزید خبریں :