پاکستان
19 جنوری ، 2013

لانگ مارچ والوں کیخلاف آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں تھا:رحمان ملک

لانگ مارچ والوں کیخلاف آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں تھا:رحمان ملک

اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ان کا لانگ مارچ والوں کے خلاف آپریشن کا کوئی ارادہ نہیں تھا، اس حوالے سے غلط اطلاعات پھیلائی گئیں۔ رحمان ملک نے لانگ مارچ اور دھرنے پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کے لیے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ لانگ مارچ میں پولیس، ایف سی اور رینجرز نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اسی وجہ سے اسلام آباد سے کوئی لاش نہیں گئی، حکومت کے پاس آپ جیسے جوان ہوں تو کوئی جمہوریت پر حملہ نہیں کر سکتا۔ آئی جی اسلام آباد بنیامین نے کہا کہ لانگ مارچ میں تھوڑی سی غلطی کرتے تو آج نقشہ کچھ اور ہوتا، توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کے دوران بھی اسلام آباد پولیس والے خود زخمی ہوئے مگر کسی پر آنچ نہیں آنے دی۔

مزید خبریں :