19 جنوری ، 2013
کراچی…سو سے زائد قتل کے الزام میں قید اجمل پہاڑی کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجمل پہاڑی تمام کیسوں میں بری ہو چکا تھا اور ایم پی او 16 کے تحت گزشتہ چار ماہ سے سینٹرل جیل میں قید تھا۔ سنیٹرل جیل حکام نے ایم پی او کی مدت پوری ہونے کے بعد اجمل پہاڑی کو آج جیل سے رہا کردیا ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے اجمل پہاڑی کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے تھا۔