19 جنوری ، 2013
پشار… خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں قتل کئے جانے والے افراد کے لواحقین کی جانب سے ممکنہ مظاہروں کے پیش نظر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جبکہ کئی اہم شاہراہیں کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئی ہیں۔ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر گورنر ہاؤس کو جانے والے تمام راستے کنٹینر ز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس کو جانے والے راستے جیل پل کے قریب کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے، جبکہ صدر کو جانے والے شیر شاہ سوری روڈ کو ایف سی چوک کے مقام پر کنٹینرز لگا کر ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے، جس سے شہریوں کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے اور شہری متبادل راستوں کے استعمال پر مجبور ہیں۔