Time 23 دسمبر ، 2023
کھیل

مفادات کاٹکراؤ، پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے 4 ارکان انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ

سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق بھی مفادات کے ٹکراؤ پر پی سی بی کے نوٹس کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ فوٹو فائل
سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق بھی مفادات کے ٹکراؤ پر پی سی بی کے نوٹس کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ فوٹو فائل

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے 4 ارکان انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے وابستہ ہیں جو کہ صریحاً مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن بھی سایا گروپ کی طرح پلیئرز مینجمنٹ فرم ہے جس کے ساتھ پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل، اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل کا معاہدہ ہے، بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک اور ہیڈ آف اسٹرینتھ ڈریک سائمن بھی اسی فرم سے وابستہ ہیں۔

اس کے علاوہ کنسلنٹ سلیکشن کمیٹی کامران اکمل کے علاوہ پاکستان ٹیم کے 10 کھلاڑی بھی انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ معاہدے میں ہیں۔

امام الحق، سرفراز احمد، صائم ایوب اور محمد حارث، نسیم شاہ، عبداللہ شفیق، اسامہ میر اور عامر جمال کا اس فرم کے ساتھ معاہدہ ہے۔

سابق چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم انضمام الحق بھی سایا گروپ سے وابستہ ہیں اور مفادات کے ٹکراؤ پر پی سی بی کے نوٹس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

مزید خبریں :