پاکستان
19 جنوری ، 2013

جھنگ :بھاگتے ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

جھنگ :بھاگتے ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

جھنگ …جھنگ میں پاور لومز فیکٹری میں ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈاکووٴں نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق بستی گھوگھے والی میں ایک پاور لومز سائزنگ فیکٹری کا چوکی دار عبدالعزیز رات میں چائے پینے قریبی ہوٹل گیا۔ جب وہ واپس آیا تو گودام کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ اس نے قریب ہی گھر سے اپنے بھائی عبدالحمید اوردوست رمضان کو بلایا۔ تینوں نے بھاگ دوڑ کی اور قریب ہی دو مشکوک افراد کو دیکھا۔ عبدالعزیز نے انہیں روک کر پوچھ گچھ کی تو ملزموں نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے عبدالحمید جاں بحق اوررمضان زخمی ہو گیا۔ لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ پہنچایا گیا جہاں زخمی رمضان نے بھی دم توڑدیا۔ پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :