19 جنوری ، 2013
گلگت بلتستان…گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر اور استور میں آج بھی بر ف باری جاری ہے۔ جس سے تمام رابطہ سڑکیں بند اور لوگوں کو خوراک اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔دیامر کے بالائی پہاڑی علاقہ بابوسر، نانگہ پربت اور بٹوگا ٹاپ میں تیسرے روز بھی برف باری جاری جبکہ ضلع استور کے نشیبی اور بالائی علاقوں میں برف باری کا چوتھا روز ہے۔استور میں شدید برف باری کے باعث کسی بھی ممکنہ ٹریفک حادثات کے پیش گاڑی چلانے پر پابندی عائد ہے۔ برف باری اور شدید سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ لیکن خوراک اور ادویات نہ ملنے سے انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔