پاکستان
19 جنوری ، 2013

کامران فیصل کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں، ماموں کادعویٰ

 کامران فیصل کے جسم پرتشدد کے نشانات ہیں، ماموں کادعویٰ

ملتان…نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کے جسم پرتشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، کامران فیصل کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ کامران فیصل کے بازو،کمراورکلائیوں پرتشدد کے نشانات ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ میت کوغسل دینے کے دوران تشددکے نشانات دیکھے۔فیصل کامران کے ماموں کا کہناہے کہ اِس سے اُن کی اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ کامران فیصل نے خودکشی نہیں کی بلکہ اُسے قتل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ینٹل پاور کیس کی تحقیقات کرنے والے نیب کے تفتیشی افسر گزشتہ روز فیڈرل لاجز میں مردہ پائے گئے تھے، اُن کی لاش پنکھے سے لٹکتی پائی گئی تھی جس سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ انہوں نے خودکشی کی ہے۔گزشتہ شب ہی اُن کا پوسٹ مارٹم مکمل کیا گیا تھا جس کے بعدا ن کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :