Time 25 دسمبر ، 2023
پاکستان

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم

آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے جس میں نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک معاونت کر رہے ہیں: ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل
 آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے جس میں نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک معاونت کر رہے ہیں: ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کیلئے آن لائن سہولت مرکز قائم کر دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بنایا گیا ہے جس میں نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک معاونت کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا بتانا ہے کہ آن لائن سہولت مرکز 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، امیدواران کےکوائف ضروری کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے سیکرٹری پاور ڈویژن، سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن، سیکرٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن، سیکرٹری ہاؤسنگ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے ریٹرننگ افسران سے امیدواروں کی فہرست حاصل کر لیں، امیدواروں کی فہرست کا اجرا 24 دسمبر2023 کو کیا جاچکا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نادہندہ امیدوار کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر ریٹرننگ افسران سے رجوع کریں اور تمام ادارے نادہندہ امیدواران سے واجبات کی وصولی یقینی بنائیں، اس ضمن میں حکومت کے تمام وفاقی و صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

مزید خبریں :