19 جنوری ، 2013
لاہور…سوئی ناردرن کمپنی نے واضح کیا ہے کہ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن آج بھی بندرہیں گے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے سی این جی مالکان کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔لاہو رسے جاری بیان میں سوئی ناردرن پنجاب نے کہا کہ صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی آج بھی بند رہے گی ، سی این جی ایسوسی ایشن پوٹھوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشن کھلنے کاغلط پراپیگنڈہ کررہی ہے۔ لاہور کے علاقے کالج روڈ ٹاوٴن شپ میں متعدد سی این جی اسٹیشنز کھلے پائے گئے جن کے خلاف گیس چوری کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔