Time 26 دسمبر ، 2023
پاکستان

کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں، کروڑوں روپے کا نقصان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئیں اور کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا۔ 

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ ڈک کے ذریعے پہلی منزل پر بھی پہنچی تھی، آگ سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا جبکہ مارکیٹ کی گلیوں میں رکھےکچھ کیبن بھی جل گئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق رات گئے صدر موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 5 سے زائد فائر ٹینڈرز کی مدد سے کنٹرول کر لیا گیا ہے، کچھ جگہوں پر معمولی آگ لگی ہوئی ہے، اس کو بجھا رہے ہیں۔

چیئرمین الیکٹرونکس ڈیلرایسوسی ایشن منہاج گلفام نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہ جہان مارکیٹ،بسم اللہ مارکیٹ،متصل مارکیٹ میں بھی آگ لگی،  آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

منہاج گلفام کے مطابق مارکیٹ میں تنگ گلیوں کی وجہ سے آگ پھیلی، آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

فائرآفیسر کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے کتنی دکانوں کو نقصان پہنچا، ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، دکاندار دکانیں کھول کر آگ بجھانے نہیں دے رہے۔

مزید خبریں :