پاکستان
Time 26 دسمبر ، 2023

کراچی: صدر موبائل مارکیٹ میں آگ کیسے لگی؟ وجہ سامنے آگئی

آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے: حکام/ اسکرین گریب
آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے: حکام/ اسکرین گریب

کراچی: صدر کی موبائل مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق موبائل مارکیٹ میں آتشزدگی سے 10 دکانیں مکمل جل گئیں اور 100 سے زائد متاثر ہوئی ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، 8 فائر ٹینڈر اور 2  واٹر باؤزر کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔

حکام کاکہنا ہےکہ آگ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی کی موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس سے کروڑوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

مزید خبریں :