Time 26 دسمبر ، 2023
پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان اور فواد چوہدری پر کل فرد جرم عائد ہوگی

الیکشن کمیشن کل اڈیالا جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا، کاز لسٹ جاری— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن کل اڈیالا جیل میں توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرے گا، کاز لسٹ جاری— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی۔

کاز لسٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کل ہوگی اور الیکشن کمیشن کل اڈیالا جیل میں کیس کی سماعت کرے گا۔

کازلسٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی۔

کازلسٹ میں کہا گیا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد ہوگی۔

دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ سے جانبدار وزرا کو ہٹانے کا کیس  بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن فواد حسن فواد سے متعلق کیس کا فیصلہ 28 دسمبر کو سنائے گا۔

مزید خبریں :