Time 28 دسمبر ، 2023
پاکستان

بلے کا نشان، الیکشن کمیشن عدالتی حکم پر ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا

الیکشن کمیشن کل کے اجلاس میں پھر اس معاملے پر غور کرے گا: ذرائع— فوٹو:فائل
الیکشن کمیشن کل کے اجلاس میں پھر اس معاملے پر غور کرے گا: ذرائع— فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے معاملے پر اجلاس آج دوسرے دن بھی ہوا۔

گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

تاہم 26 دسمبر کو پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور پارٹی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

عدالتی فیصلے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اجلاس آج دوسرے دن بھی ہوا۔  الیکشن کمیشن تاحال پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کل کے اجلاس میں پھر اس معاملے پر غور کرے گا۔

مزید خبریں :