16 جنوری ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارے وزیراعظم گیلانی ہیں اور رہیں گے، پارلیمنٹ کے خلاف تمام سازشیں اور تجزیے غلط ثابت ہوں گے۔ اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جب کہا جائے کہ پارلیمنٹ غیر موٴثر ہوگئی تو پارلیمنٹ کو موٴثر ہو کر دکھانا پڑے گا اور جب کہا جائے کہ پارلیمنٹ کام کی نہیں تو قرار داد پیش کرنی پڑتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار اداروں کو بول کر اپنی اہمیت ثابت کرنی پڑتی ہے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ارکان پارلیمنٹ بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔ میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت نے جب ضروری سمجھا تو انتخابات کا اعلان کردے گی، جمہوری ملکوں میں قبل از وقت انتخابات ہوتے ہیں، اسفند یار ولی کی قرار داد ضرور منظور ہوگی۔ وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ کوئی جنگ نہیں۔