پاکستان
25 فروری ، 2012

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

کوئٹہ… بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے ، قلات میںسب سے کم منفی 6درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے۔ کم سے کم درجہ حرارت وادی کوئٹہ میں منفی 4.5، دالبندین میں منفی 2، نوکنڈی 3.3، ژوب منفی1.5، بارکھان1.5، سبی1.6، خضدار3.5، لسبیلہ 5.5، پسنی 8.5، جیوانی14 ، تربت5.5 اور گوادر کم سے کم 9 سینٹی گریڈ رہا۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژن میں موسم شدید سرد اور خشک جبکہ مکران ، نصیر آباد اور سبی ڈویژن میں موسم سرد اور خشک جبکہ رہنے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :