کاروبار
Time 01 جنوری ، 2024

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مہنگا ہوگیا

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت اضافے کے بعد 256 روپے 42 پیسے ہو گئی اور اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا، اوگر نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل
ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت اضافے کے بعد 256 روپے 42 پیسے ہو گئی اور اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا، اوگر نوٹیفکیشن— فوٹو:فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)  کا گھریلو سلنڈر 18روپے 52 پیسے مہنگا کر دیا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 57 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا۔

ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 18 روپے 52 پیسے مزید مہنگا ہوگیا اور نئی قیمت 3 ہزار 25 روپے 87 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت اضافے کے بعد 256 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے جبکہ اضافہ فوری طور پر نافذالعمل ہوگیا۔

خیال رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 7 روپے 52 پیسے تھی۔