پاکستان
20 جنوری ، 2013

طاہر القادری نے نواز، زرداری اتحاد کو نقصان پہنچایا، پرویز مشرف

طاہر القادری نے نواز، زرداری اتحاد کو نقصان پہنچایا، پرویز مشرف

کراچی....سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نواز شریف اور آصف زرداری کے اتحاد کو دھچکا پہنچایا ہے۔ لندن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری لانگ مارچ پر تعریف کے مستحق ہیں۔ انہوں نے اپنا پیغام عوام تک پہنچادیا ہے اور حکومت طاہر القادری کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان ناکام ہوگئے ہیں ، آج وہ کہیں بھی موجود نہیں ، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مئی میں عام انتخابات سے پہلے وہ واپس پاکستان چلے جائیں گے۔ ان کی جماعت چاروں صوبوں سے انتخابات میں حصہ لے گی۔

مزید خبریں :