20 جنوری ، 2013
کراچی…سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے دوبارہ کھل گئے ہیں، تاہم صوبے کے تمام صنعتی علاقوں کو 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعے کی صبح 8 بجے بند کیے گئے تھے۔ دو روز کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن کے مطابق سندھ کے تمام صنعتی علاقوں اور تمام کیپٹیو پاور یونٹوں کو آج صبح 7 بجے سے 24 گھنٹوں کیلئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق بندش کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹ کو گیس کی فراہمی مزید 48 گھنٹوں کے لیے معطل کردی جائے گی۔