40 سال میں پہلی بار ایک فرد ٹیٹرس گیم کو مکمل کرنے میں کامیاب

13 سالہ بچے نے ایسا کیا / اسکرین شاٹ
13 سالہ بچے نے ایسا کیا / اسکرین شاٹ

ٹیٹرس وہ ویڈیو گیم ہیں جو بیشتر افراد کو بہت زیادہ پسند ہوتی ہے۔

1984 میں متعارف ہونے والی اس گیم کو پہلی بار کسی فرد نے مکمل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

جی ہاں واقعی 40 سال بعد پہلی بار ولز گبسن نامی بچے نے ایک لائیو اسٹریم کے دوران ایسا کرکے دکھایا۔

اگر آپ نے اس گیم کو دیکھا یا کھیلا ہے تو ہوسکتا ہے کہ کبھی سوچا ہو کہ اسے کسی نے مکمل کیا ہو۔

مگر ایسا اب تک نہیں ہوا تھا کیونکہ اسے بہت زیادہ وقت تک کھیلنے کے بعد بیشتر افراد کی دلچسپی ختم ہو جاتی ہے۔

برسوں تک لوگوں کا خیال تھا کہ گیم کا لیول 29 اس کا آخری لیول ہے۔

مگر یہ حقیقت نہیں اور بیشتر افراد نے اس لیول سے آگے جانے میں کامیابی حاصل کی مگر اینڈ اسکرین نظر نہیں آئی۔

مگر 13 سالہ ولز گبسن گیم کے 157 ویں لیول تک پہنچا اور پھر اینڈ اسکرین نظر آئی۔

دسمبر 2023 میں ولز گبسن گیم کے 155 ویں لیول تک پہنچا تھا مگر اس وقت وہ گیم کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

مگر اگلی بار کوشش کرنے میں وہ ٹیٹرس گیم کو مکمل کرنے والا پہلا فرد بن گیا۔

ولز گبسن نے اپنے یوٹیوب چینل میں بتایا کہ 'جب میں نے گیم کو کھیلنا شروع کیا تو کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اسے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جاؤں گا'۔

مزید خبریں :