خاتون کا پالتو کتا 4 ہزار ڈالر کیش کھا گیا

سیسل نے میز پر رکھا کھانا کھانے کے بجائے کیش کو کھالیا،اس نے تقریباً آدھی رقم ہڑپ کر لی اور باقی آدھی پھاڑ دی تھی: خاتون کا مؤقف/ فوٹو سوشل میڈیا
سیسل نے میز پر رکھا کھانا کھانے کے بجائے کیش کو کھالیا،اس نے تقریباً آدھی رقم ہڑپ کر لی اور باقی آدھی پھاڑ دی تھی: خاتون کا مؤقف/ فوٹو سوشل میڈیا

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ایک پالتو کتا 4 ہزار ڈالر کیش کھا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کتے کے مالکان کی جانب سے یہ دلچسپ واقعہ بتایا گیا کہ یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا تھا اور ان کے سیسل نامی پالتو کتا نے ایک ایسا کام کیا جس پر انہیں یقین نہیں آیا۔

کتے کی مالکن کلیٹن  نے بتایا کہ وہ بینک سے 4 ہزار ڈالر نکلوا کر گھر آئیں اور انہوں نے کیش کو کچن کے میز پر رکھ دیا اور کچھ دیر بعد سیسل آیا اور کیش کھا گیا۔

کلیٹن  نے کہا کہ یہ ایک غیر فطری عمل تھا جو سیسل نے کیا، اس نے میز پر رکھا کھانا کھانے کے بجائے کیش کو کھالیا، سیسل نے تقریباً آدھی رقم ہڑپ کر لی اور باقی آدھی پھاڑ دی تھی۔

پریشانی کے عالم میں مبتلا مالکن نے کتے سے پیسے ریکور کرنے کی ٹھانی اور گوگل پر سرچ کرکے طریقے تلاش کیے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ بینک نقصان شدہ کیش کو جمع کرلیتا ہے اور پھر انہوں نے اپنے بینک کی برانچ سے رابطہ کرکے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر بینک انتظامیہ نے انہیں کتے کے پیسے اگلنے تک کا انتظار کرنے کا کہا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا

کلیٹن نے بتایا کہ پیسے ہڑپ کرنے کے چند گھنٹوں بعد سیسل نے الٹی کرکے پیسے اگلنا شروع کیے جب کہ کچھ رقم فضلے کے ذریعے نکالی۔

کلیٹن کے مطابق انہوں نے 4 ہزار ڈالر میں سے 3 ہزار 500 ڈالر کو ریکور کیا لیکن وہ تمام پیسے چھوٹے ٹکڑوں میں ریکور کیے گئے۔ 

مزید خبریں :