کھیل
Time 07 جنوری ، 2024

ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ: وارنر نے ساتھی کرکٹر عثمان خواجہ کی والدہ کو گلے لگا لیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے اختتام کے ساتھ ہی آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کا شاندار ٹیسٹ کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل ہی ڈیوڈ وارنر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا، تاہم جیسےہی پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو میابی ملی ویسے ہی ڈیوڈ وارنر کا کریئر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

اپنی آخری ٹیسٹ اننگز میں وارنر نے ففٹی بھی بنائی، ان کے آخری میچ میں خراج تحسین پہنچانے کے لیے ان کے  مداح بڑی تعداد میں سڈنی گراؤنڈ میں موجود تھے وہی ان کے بچپن کے دوست اور ساتھی اوپنر عثمان خواجہ کی والدہ بھی وارنر کا حوصلہ بڑھانے کے لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

میچ کے بعد عثمان خواجہ کی والدہ نے ڈیوڈ وارنر کو گلے بھی لگایا ، گراؤنڈ میں موجود مداحوں نے جذباتی مناظر بھی دیکھے۔ 

وارنر نے  بچپن کے دوست اور ساتھی کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ وارنر کو پیار سے شیطان کہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ وارنر کو شاندار کیریئر کے اختتام پر  ٹیم کے کھلاڑیوں کے سائن والی بابر کی جرسی بھی تحفے میں دی گئی۔ 

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش مکمل کیا تھا۔

مزید خبریں :