دنیا
25 فروری ، 2012

شام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،100سے زائد افراد ہلاک

شام میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،100سے زائد افراد ہلاک

دمشق… فرینڈز آف سیریا کا اجلاس شامی حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد پرختم ہو گیا۔ادھر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 100سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ، شام کے معاملے پر تیونس میں’فرینڈز آف سیریا ‘ کے اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف کارروائی روکنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ روس اور چین کو شام کے متعلق اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔شام میں خون خرابے کے ذمے دار بشار الااسد اور سیکیورٹی فورسز ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ وہ شام کے صدر بشارالاسد پر دباؤ برقرار رکھیں گے اورقتل عام رکوانے کے لئے ہر طریقہ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ شام میں مظاہروں کوروکنے کرنے کے لیے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورسز کریک ڈاؤن میں گزشتہ روز 104 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ شام کے حمایت میں کئی دوسرے ممالک میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :