پاکستان
Time 11 جنوری ، 2024

ایم کیوایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کردی

کراچی سے قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے— فوٹو: فائل
کراچی سے قومی اسمبلی کی 18 نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے— فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان نے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، 18 نشستوں پر ایم کیو ایم کے 16 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

عام انتخابات میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 232 سے آسیہ اسحاق، این اے 233 سے جاوید حنیف ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 234 سے ابوبکر، این اے 235 سے اقبال محسود اور این اے 236 سے حسان صابر ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر انتخابات میں قسمت آزمائیں گے۔

این اے 237 کی نشست سے رؤف صدیقی، این اے 238 سے صادق افتخار اور این اے 240 سے ارشد وہرہ ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 241 ضلع جنوبی سے ڈاکٹر فاروق ستار ایم کیو ایم کی جانب سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 242 ضلع کیماڑی سے مصطفی کمال امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 243 سے ہمایوں عثمان ایم کیو ایم پاکستان کی نمائندگی کیلئے امیدوار ہوں گے۔

قومی اسمبلی کی نشست این اے 244 سے ڈاکٹرفاروق ستار، این اے 245 سے حفیظ الدین، این اے 246 سے امین الحق اور این اے 247 سے مصطفی کمال پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

کراچی کی نشست این اے 248 ضلع وسطی سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار ہوں گے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 سے احمد سلیم صدیقی، این اے 250 سے فرحان چشتی امیدوار ہوں گے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے2024 کے عام انتخابات کیلئے لیاری سے کسی امیدوار کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔