11 جنوری ، 2024
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے عام انتخابات کے لیے تیار انتخابی فہرستوں میں خامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چار اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نادرا کو مراسلہ جاری کیا گیا جس میں انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ کئی شہروں میں ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیوں کا انکشاف ہوا، شمالی وزیرستان،اورکزئی،ٹنڈواللہ یار،کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خامیاں سامنے آئیں۔
مراسلہ کے مطابق چاروں اضلاع میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کا خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کر دیا گیا۔