پاکستان
Time 13 جنوری ، 2024

پنجاب سے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

شمولیت کے بعدسابق پی ٹی آئی رہنما کو رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار بھی نامزد کردیا گیا— فوٹو: فائل
شمولیت کے بعدسابق پی ٹی آئی رہنما کو رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار بھی نامزد کردیا گیا— فوٹو: فائل

ملتان: پیپلز سیکریٹریٹ میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سینیٹر رانا محمود الحسن، رانا اقبال سراج اور رانا طاہر شبیر نے پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

رحیم یار خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما چوہدری ظفر اقبال وڑائچ نے بھی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ظفر اقبال وڑائچ کی شمولیت کے بعد انہیں رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پیپلز پارٹی کا امیدوار بھی نامزد کردیا گیا۔

پیپلز پارٹی نے چوہدری ظفر اقبال وڑائچ کو رحیم یار خان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 172 کیلئے پارٹی ٹکٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں :