21 جنوری ، 2013
کراچی…آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومنیک اسٹراس کاہن کو نیویارک میں ہوٹل ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش پندرہ لاکھ ڈالر میں پڑی۔ یہ انکشاف ایک فرانسیسی اخبار نے کیا۔ اسٹراس کاہن نے مئی 2011 میں نیویارک میں ہوٹل کی ملازمہ نفیسہ تو دیالو nafissatou diallo کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی تھی۔ اس وقت وہ آئی ایم ایف کے سربراہ تھے۔ نفیسہ نے عدالت میں ان کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور انہیں استعفٰی دینا پڑا تھا۔ فرانسیسی اخبار کے مطابق اسٹراس کاہن نے خفیہ سمجھوتے کے تحت ہوٹل ملازمہ کو 15 لاکھ ڈالر ادا کرکے اپنی جان چھڑائی تھی۔