16 جنوری ، 2012
اسلام آباد … صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ معاملات ٹھیک ہورہے ہیں، عدلیہ کے ساتھ معاملات ٹھیک ہیں اور ان سے ٹکراوٴ نہیں چاہتے۔ وزیراعظم ہاوٴس میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسے حالات پہلے بھی دیکھے ہیں اب بھی دیکھ لیں گے، سیاسی حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور تمام سیاسی قیادت کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا مشورہ صدر زرداری نے دیا جبکہ بابر اعوان نے صدر اور وزیراعظم کو قانونی معاملات پر بریفنگ دی۔