منگولیا میں سجے برف کے فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں چین، فرانس، تھائی لینڈ، امریکا، روس اور منگولیا کے مجسمہ سازوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا اظہار کیا ہے/ فوٹو منگولیا وزارت ثقافت
فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں چین، فرانس، تھائی لینڈ، امریکا، روس اور منگولیا کے مجسمہ سازوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا اظہار کیا ہے/ فوٹو منگولیا وزارت ثقافت

منگولیا میں سجنے والے برف کے فیسٹیول نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

منگولیا اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاکہ سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرسکے۔

ایسے میں منگولیا نے سردیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزالئی انٹرنیشنل اسنو اینڈ آئس فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے۔

فوٹو منگلیو فیسٹیول انتظامیہ
فوٹو منگلیو فیسٹیول انتظامیہ

اس حوالے سے منگولیا کے وزیر ثقافت نے کہا کہ یہ فیسٹیول سیاحوں کیلئے مفت رکھا گیا ہے اور یہ منگولیا کے سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔

وزیر ثقافت نے مزید کہا کہ 14 جنوری کو شروع ہونے والا یہ فیسٹیول دو ہفتے تک جاری رہے گا جس میں برف کو تراش کر مختلف مجسمے بنائے گئے ہیں جب کہ اس فیسٹیول نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی اپنا نام درج کروالیا ہے۔

فوٹو منگلیو فیسٹیول انتظامیہ
فوٹو منگلیو فیسٹیول انتظامیہ

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ اس فیسٹیول میں سب سے زیادہ توجہ 16.4 میٹر لمبی برف کی سلائیڈ نے حاصل کی ہے۔

فوٹو منگلیو فیسٹیول انتظامیہ
فوٹو منگلیو فیسٹیول انتظامیہ

 اس کے علاوہ 5 میٹر بلند منگولیا کے گوبی بھالو اور اس کے بچوں کا مجسمہ توجہ طلب رہا جس کا مقصد گوبی بھالو کی ختم ہوتی نسل کو بچانا اور اس حوالے سے عوام کو آگاہی دینا ہے۔ 

فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں چین، فرانس، تھائی لینڈ، امریکا، روس اور منگولیا کے مجسمہ سازوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں :