کھیل
25 فروری ، 2012

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈپہلے ایک روزہ میچ میں6وکٹ سے ہرا دیا

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈپہلے ایک روزہ میچ میں6وکٹ سے ہرا دیا

ویلنگٹن…جنوبی افریقا نے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میںکھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ پچاس اوورز میں9کے نقصان پر 253رنز بنائے،نیوزی لینڈ کی جانب سے میکم کولم اورولیم سن نمایاں اسکورر رہے جنہوں نے بالترتیب 56اور55رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹسوٹسوبی، موریکل ،پیٹرسن اورکیلس نے بالترتیب دو، دو جبکہ ڈیل اسٹین نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں جنوبی افریقا نے 254رنز کا ہدف چار وکٹو ں کے نقصان پر 45.2اوورز میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کا آغا ز اچھا نہ ہوا اور اس کی ابتدائی دوکٹیںصرف17رنز کے اسکور پر گرگئیں۔ہاشم آملہ 8اورگریم اسمتھ9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، ان کے بعدآنے والے جیکس کیلس بھی کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور صرف13رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم ان کے بعد آنے والے جے پی ڈمنی نے نیوزی لینڈ کے بالر کے آگے بند باندھااور46رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ، ڈمنی کے آؤٹ ہونے کے بعد اے بی ڈی ویلیئر اورڈوپلیسس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے ناقابل شکست 106اور66رنز بنائے اور یوں جنوبی افریقہ مقررہ اوورز سے 4.4اوورز پہلے ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا، اے بی ڈی ویلیئر کو مین اور دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔اس جیت کے بعد جنوبی افریقا کوتین میچز کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :