26 جنوری ، 2024
قومی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ میں ویمنز پلیئرز آپس میں لڑ پڑیں۔
صدف شمس اور یسریٰ نے عائشہ بلال کی پٹائی لگادی، پی سی بی نے تینوں کرکٹرز کو میچ کھیلنے سے روک دیا۔
راولپنڈی میں ان دنوں نیشنل ویمنز کپ کھیلا جارہا ہے جہاں ہوٹل میں تین روز قبل ایک ناخوشگوار واقع پیش آیا۔ دو ویمنز کرکٹرز نے مل کر ایک ویمن کرکٹر کی پٹائی لگادی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑائی کہ دوران عائشہ بلال کی ناک سے خون بھی نکل آیا تھا لیکن عائشہ بلال وقتی طور پر خاموش رہیں۔
تاہم دو روز بعد عائشہ بلال نے صدف اور یسریٰ کی شکایت ٹیم منیجمنٹ سے کی جنہوں نے فوری طور پر تینوں کرکٹرز پر ایک ایک میچ کی پابندی لگادی۔
معاملے کی تحقیقات کرنے چیئر پرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک راولپنڈی پہنچیں گی۔