کاروبار
Time 26 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس 484 پوائنٹس گر گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 484 پوائنٹس کم ہوکر 63 ہزار 813 پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 790پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 41 کروڑ 28 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ 

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے کم ہوکر 9  ہزار 359 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :