فسکل آپریشن رپورٹ جاری، 9 ماہ میں بجٹ خسارہ 3902 ارب ہوگیا

جولائی سے مارچ 2024 تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جب کہ کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے: رپورٹ/ فائل فوٹو
جولائی سے مارچ 2024 تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جب کہ کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے: رپورٹ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے اپنی فسکل آپریشن رپورٹ میں موجودہ مالی سال   2023-24 میں جولائی تا مارچ کے اعدادوشمار  جاری کردیے۔ 

وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے مارچ تک بجٹ خسارہ 3.7 فیصد رہا جو 9  ماہ میں 3902 ارب روپے ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ 2024 تک کل آمدن 9780 ارب روپے رہی جب کہ کل اخراجات 13 ہزار 682 ارب روپے رہے اور  جولائی سے مارچ تک ٹیکس آمدن 7262 ارب روپے رہی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران وفاق نے 6711 ارب اور صوبوں نے 550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، 9 ماہ میں نان ٹیکس آمدن 2517 ارب روپے رہی جب کہ جاری اخراجات کی مد میں 12 ہزار 333 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 5517 ارب روپے کا خرچہ کیا گیا جب کہ 9 ماہ میں دفاع پر 1222 ارب روپے خرچ کیے گئے۔


مزید خبریں :