Time 03 مئی ، 2024
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی__فوٹو: فائل
یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے آخر میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی جہاں 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا کا ساتواں ٹیسٹ ٹور ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اس سال آسٹریلیا کے دورے میں بھی 3 ون ڈے اور 3 ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم اس سال جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے ساتھ سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گی۔

علاوہ ازیں پاکستان اسی سال بنگلادیش اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی بھی کرے گا۔

مزید خبریں :