Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

عوامی نیشنل پارٹی کا پنجاب میں آئی پی پی کی حمایت کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) نے پنجاب میں استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

دوسری جانب  تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان  کر دیا۔

اس کے علاوہ ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 وکلا کے وفد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کرتے ہوئے این اے 117 میں ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :