پاکستان
22 جنوری ، 2013

کامران فیصل کیس،عدالتی کمیشن کاباضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہوسکا

کامران فیصل کیس،عدالتی کمیشن کاباضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہوسکا

اسلام آباد…کامران فیصل کیس،عدالتی کمیشن کاباضابطہ نوٹی فکیشن جاری نہ ہوسکا،ذرائع کے مطابق اسی وجہ سے 2 دن گزرنے کے باوجودعدالتی کمیشن کام کا آغاز نہیں کرسکا۔ عدالتی کمیشن کی معاونت کیلئے 2پولیس افسران کابھی تقررعمل میں لایا گیا ہے تا ہم کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاویداقبال دونوں افسران کی تعیناتی سے لاعلم۔ جسٹس(ر)جاویداقبال لاہورمیں لاپتاافرادکے کمیشن کے اجلاس کی سربراہی کررہے ہیں تاہم وہ کل لاہورسے اسلام آبادآئیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے2دن پہلے جسٹس(ر)جاویداقبال کی سربراہی میں عدالتی کمیشن قائم کیاتھا ،عدالتی کمیشن نے2ہفتے میں کامران فیصل کیس کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں۔

مزید خبریں :