22 جنوری ، 2013
نئی دہلی…بھارت کے سیکریٹری داخلہ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سمجھوتا ایکسپریس میں دھماکے میں ملوث افراد کی شناخت ہو گئی ہے۔بھارتی سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے کہا کہ واقعے میں ملوث دس افرادکی نشاندہی ہوگئی ہے ،تمام ملزمان مکہ مسجداوردرگاہ شریف میں کئے گئے دھماکوں میں بھی ملوث ہیں۔ آر کے سنگھ نے نے مزید وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان کاتعلق ہندو تنظیم آرایس ایس سے ہیجس کے ثبوت موجود ہیں۔