پاکستان
23 جنوری ، 2013

سینیٹ اجلاس: مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور فاٹا اراکین کا واک آوٴٹ

سینیٹ اجلاس: مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور فاٹا اراکین کا واک آوٴٹ

اسلام آباد … کراچی سمیت ملک بھر میں قتل و غارت گری اور بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف مسلم لیگ نواز اور جے یو آئی ف کے ارکان سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کرگئے، راجا ظفر الحق کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔ سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان نے کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال سمیت ملک بھر میں قتل و غارت گری پر شدید احتجاج کیا اور سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کر گئے۔ راجا ظفر الحق کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی خراب صورتحال پر حکومت سندھ کی بے حسی افسوسناک ہے، کراچی کے حالات افغانستان سے بھی بدتر ہوچکے ہیں۔دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر نے بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف سینیٹ اجلاس سے واک آوٴٹ کیا۔ سینیٹر ہیمن داس کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گورنر راج ختم کرکے صوبائی اسمبلی کو کام کرنے کا موقع دیا جائے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین نے بھی کراچی میں بد امنی اور قتل کے واقعات پر احتجاج کیا جبکہ خیبر ایجنسی میں 18 افراد کی ہلاکت کے خلاف فاٹا کے سینیٹرز بھی اجلاس واک آوٴٹ کرگئے۔

مزید خبریں :