25 فروری ، 2012
دبئی … دوسرے ٹی 20 میں انگلینڈ نے پاکستان کومیچ میں فتح کیلئے151رنز کا ہدف دیا ہے ۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے مقررہ20اوورز میں7وکٹ کے نقصان پر150رنزبنائے ۔انگلینڈ کی جانب سے JM Bairstow سب سے کامیاب بیٹسمین رہے انہوں نے نا قابل شکست رہتے ہو ئے60رنز بنائے جس میں5چوکے اور2چھکے شامل تھے،دوسرے کامیاب بیٹسمین Kieswetter رہے جن کا انفرادی اسکور31رنزرہا۔کیون پیٹر سن آج اپنی بیٹنگ سے متاثر نہ کر سکے اورصرف17نز بناکر پویلین لوٹ گئے وہ سعید اجمل کا شکار بنے ۔پاکستان کی جانب سے عمر گل نے 2 جبکہ سعید اجمل،شاہد آفریدی ،اعزاز چیمہ اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔