16 جنوری ، 2012
اسلام آباد…قومی سلامتی کمیٹی نے منصور اعجاز کو 26 جنوری دوپہر تین بجے کمیٹی کے اجلاس میں طلب کر لیا ہے ،منصور اعجاز کو نوٹس پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاسی سنیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا،اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصور اعجاز جس بھی ملک ہیں ، ان کو کمیٹی اجلاس میں طلبی کا نوٹس متعلقہ ملک میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے نوٹس بھیجا جائے گا۔کمیٹی نے منصور اعجاز ، حسین حقانی ، ڈی جی آئی ایس آئی کو میمو گیٹ کے حوالے سے اپنے جوابات 23 جنوری کو کمیٹی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اٹارنی جنرل سے درخواست کی ہے کہ میموگیٹ کے حوالے سے بلیک بیری کے فرانزک انوسٹی گیشن کے حوالے سے آر۔آئی۔ایم کے ساتھ ہونے والی خط وکتابت کا ریکارڈ 23 جنوری کو کمیٹی سیکرٹریٹ میں جمع کروائیں۔