پاکستان
25 فروری ، 2012

ایبٹ آباد: اسامہ کے کمپاوٴنڈ کو مسمار کرنے کیلئے کارروائی جاری

ایبٹ آباد: اسامہ کے کمپاوٴنڈ کو مسمار کرنے کیلئے کارروائی جاری

ایبٹ آباد … ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کو مسمار کرنے کے لئے کارروائی جاری ہے، اور اس کا 70 فیصد حصہ گرادیا گیا ہے۔ کیے جانے کی اطلاع ہے۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے بلال ٹاوٴن میں واقع اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کو مسمار کرنے کے لئے ہیوی مشینری کے ساتھ اہلکار پہنچ گئے ہیں اور ان کے ہمراہ سیکیورٹی اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ کے اطراف بڑی بڑی سرچ لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ کمپاوٴنڈ کی جانب جانیوالے تمام راستوں کو بھی سیل کردیا گیا ہے، مئی 2011ء میں امریکی فورسز کے آپریشن کے بعد ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کا کمپاوٴنڈ سیکیورٹی فورسز کی تحویل میں تھا اور کمپاوٴنڈ کے اطراف عام لوگوں کا داخلہ بھی منع تھا۔
ساڑھے سات کینال پر مشتمل کمپاوٴنڈ

مزید خبریں :