Time 10 فروری ، 2024
کھیل

اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹینس اسٹار اعصام الحق آئندہ چار سال کے لیے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی صدارت کے الیکشن میں قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق 15 میں سے آٹھ ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوئے۔ان کے مدمقابل اصغر نواز نے 7 ووٹ حاصل کیے ۔

کرنل ر ضا سیکرٹری جنرل، عارف قریشی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے عہداداران کا چناؤ 4  سال کیلئے کیا گیا،الیکشن کمشنر کے فرائض سابق چیف سیکرٹری شکیل درانی نے سر انجام دیے۔

مزید خبریں :