دنیا
Time 16 فروری ، 2024

اسرائیلی فضائی حملے سے جنوبی لبنان میں 10 شہری ہلاک

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی فضائی حملوں سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی،  یہ پچھلے 4 ماہ میں سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں سب سے خطرناک حملہ تھا۔

لبنان کے اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں اور شہر نبطیہ کو نشانہ بنایا،  حزب اللہ کی جانب سے اس حملے کا بھرپور جواب دینےکا عندیہ دیا گیا ہے۔

نبطیہ میں ہونے والے حملے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ گرنے سے بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے7 لوگ جاں بحق ہوگئے۔

سرکاری نیوز  ایجنسی کا کہنا ہےکہ ابتدائی طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے والا لڑکا ملبے کے اندر سے زندہ نکال لیا گیا ہے جب کہ گاؤں پر ہونے والے حملے میں دو بچوں سمیت ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہیں۔

لبنانی حکومت نے  اعلان کیا ہے کہ جمعرات کے روز تمام حکومتی ادارے، اسکول، جامعات اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملوں کی وجہ  سے احتجاجاً بند رہیں گی۔