کاروبار
Time 16 فروری ، 2024

مسلسل 2 روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر2 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 279 روپے 36 پیسے کا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوکر 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ مسلسل 2 روز اضافے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :