پاکستان
24 جنوری ، 2013

کراچی :لانڈھی میں ددو دھماکے،پولیس افسروں سمیت 18 افراد زخمی

کراچی :لانڈھی میں ددو دھماکے،پولیس افسروں سمیت 18 افراد زخمی

کراچی …کراچی شرقی کے علاقے لانڈھی شیرپاوٴکالونی میں دھماکا ہوا ہے،جس کی گونج دور دور تک سنی گئی۔اس سے قبل بھی ایک دھماکا ہوا تھا لیکن اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔دوسرے دھماکے میں ایک ڈی ایس پی اورایس ایچ اوسمیت اٹھارہ افرادزخمی ہوگئے ہیں جبکہ ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔جیو نیوز کے رپورٹر طلحہ ہاشمی کے مطابق لانڈھی شیر پاوٴ کالونی میں کچرے کے ڈھیر میں پہلا دھماکا ہوا تھا جس کے بعد پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے دھماکے کی جگہ پر پہنچے ،تاہم 15 سے 20 منٹ بعد دوسرا دھماکا ہوگیا جو انتہائی شدید تھا۔انھوں نے بتایا کہ بظاہر یہ ٹریپ تھا جس میں جب لوگ دھماکے والی جگہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکا ہوگیا،دھماکے کے نتیجے میں تین گاڑیاں تباہ ہوئیں ہیں جبکہ ایک پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دوسرے دھماکے کا مواد ایک سیمنٹ کے بلاک کے اندر نصب تھا اور میں بال بیرنگ لگائے گئے تھے، جبکہ پہلے دھماکے میں ایک کنستر استعمال کیا گیا تھا۔پولیس اور امدادی ادارے دھماکے کے مقام پر اپنی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

مزید خبریں :